حکومت پنجاب کی طرف سے نئی ہدایات آنے تک لاک ڈائون پر اسی طرح عمل کرایا جائے ،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس 85

حکومت پنجاب کی طرف سے نئی ہدایات آنے تک لاک ڈائون پر اسی طرح عمل کرایا جائے ،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس

حکومت پنجاب کی طرف سے نئی ہدایات آنے تک لاک ڈائون پر اسی طرح عمل کرایا جائے ،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے نئی ہدایات آنے تک لاک ڈائون پر اسی طرح عمل کرایا جائے گا چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ نئے احکامات تک لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے

والوں کے خلاف حسب ضابطہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے – رمضان المبارک کے پہلے سات روزوں کے دوران مئوثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑ دی گئی ہے – پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 36 سے بڑھا کر انہیں ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت ترین

ایکشن کی ہدایت دی گئی ہے انہوں نے یہ بات اتوار کی چھٹی کے باوجود شام کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی- ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں میں لاک ڈائون ، صفائی کا جائزہ لیا انہوں نے دکانوں پر اشیاء خوردونوش کے نرخ بھی چیک کئے-

ڈپٹی کمشنر نے گاڑی رکوا کر ایک غریب شہری کا مسئلہ بھی سنا اور اس کو فوری راشن فراہم کرنے کی ہدایت کی – قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شام کے وقت منڈی میں پھلوں و سبزیوں کی بولی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے بارش کے بعد منڈی میں فوری صفائی کے احکامات بھی دئیے –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں