شہریوں کا ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے مطالبہ ناجائز منافع خوروں سے نجات دلوائی جائے
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )کوٹ رادھا کشن شہر اور گردونواح میں مہنگائی عروج پر غربت اور لاک ڈاون کے ستائے لوگ حکومت کو کوسنے لگے پھل کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گے
جبکہ لاک ڈاون کی زد میں آنے والی دوکانوں پر چوری چھپے خریداری دوکاندار لاک ڈاون کا بہانہ کر کے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگےماہ مقدس رمضان المبارک کے پہلے دن سے ہی ناجائز منافع خور مافیا بدستور متحرک ہے اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کر کے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہیں ہیں
ان میں پھل جن کی قیمتیں سن کر ہی عام آدمی منہ لپیٹ کر واپسی میں ہی عافیت جانتا ہے سر فہرست جبکہ ادرک لہسن کھجور لیمن کے ساتھ بیسن گری بادام زیرا و پرچون کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کو آگ لگ گے ہیں ساتھ ساتھ وہ دوکانیں جو لاک ڈاون کی زد میں ہیں ان پر چوری چھپے خریداری جاری ہے
اور دوکاندار حضرات لاک ڈاون کا بہانہ بنا کر منہ مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں انتظامیہ ان ناجائز منافع خوروں کے آگے بے بس نظر آتی ہے فارمیلٹی کے لیے چند دوکانداروں کو معمولی جرمانے کر کے نمبرز گیم کھیلی جاتی ہے شہریوں نے ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو ان ناجائز منافع خوروں سے نجات دلوائی جائے