ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع خانیوال میں گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے متحرک 92

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع خانیوال میں گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے متحرک

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع خانیوال میں گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے متحرک

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ضلع خانیوال میں گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے متحرک ہوگئے انہوں نے کچا کھوہ میں محکمہ خوراک اور موسی ورک میں پاسکو کے گندم خریداری مراکز کے طوفانی دورہ کرکے خریداری کے ہدف کا جائزہ لیا

اور وہاں پر تعینات عملہ سے معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گندم کے تھیلوں کا وزن کرایا اور گند م میں نمی کا تناسب چیک کیا ۔موسیٰ ورک سینٹر پر پاسکو حکام نے ڈپٹی کمشنر کو سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خریدی جانے والی گندم کو مناسب

طریقہ سے محفوظ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ہدف کے حصول تک گندم خریداری مہم جاری رکھی جائے اور خریداری سنٹر کا عملہ کاشتکاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے انہوں نے بتایا

کہ محکمہ خوراک کی جانب سے خانیوال کبیروالا اور جہانیاں کی تحصیلوں میں اب تک 64 لاکھ من گندم کی خریداری کے ہدف میں سے 26 لاکھ من کی خریداری کر لی گئی ہے جبکہ باقی کا ہدف جلد پورا کر لیا جائے گا –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں