موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائی راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد 82

موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائی راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد

موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائی راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائی راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑ لی.ڈی آئی جی کا افسران کو نقدی انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق راولپنڈی تھانہ ویسٹریج سے کرولا کار DB781 ماڈل 2020 چوری ہوئی۔جسکی موٹر وے پولیس نارتھ زون نےبروقت ناکہ بندی کروادی۔گزشتہ رات بیٹ 3 نارتھ زون میں ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر محمد بلال اور سب انسپکٹر واجد محمود نے دوران گشت

چوری شدہ گاڑی کوٹریس کر لیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو قبضے میں لیکر اس کے مالکان کو مطلع کیااور ایس ایچ او تھانہ حسن ابدال کو بھی اطلاع دی اور مذکورہ گاڑی تھانہ حسن ابدال کے حوالے کردی۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
چوری شدہ گاڑی پکڑنےپر ڈی آئی جی محمد وصال فخر سلطان (این 5نارتھ زون)نے مذکورہ افسران کیلئےتعریفی اسناد اور نقد انعام 5000 روپے کا اعلان کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں