تھانہ خان کوٹ کے حدود میں 15سالہ محبوب علی لہڑی کے قتل کے واقع کا مرکزی ملزم گرفتار 113

تھانہ خان کوٹ کے حدود میں 15سالہ محبوب علی لہڑی کے قتل کے واقع کا مرکزی ملزم گرفتار

تھانہ خان کوٹ کے حدود میں 15سالہ محبوب علی لہڑی کے قتل کے واقع کا مرکزی ملزم گرفتار

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )گزشتہ دنوں تھانہ خان کوٹ کے حدود میں 15سالہ محبوب علی لہڑی کے قتل کے واقع کا مرکزی ملزم گرفتار ۔ ملزم سیف اللہ اور عبدالواسیع لہڑی نے گھریلو ناچاقی پر محبوب علی لہڑی کوگلہ گھونٹ کر اور چھرے سے وار کرکے قتل کر دیا تھا ۔ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی

Image may contain: 3 people, people sitting and indoor

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد کے تھانہ خان کوٹ کے حدود میں گزشتہ دنوں قتل کا ایک الم ناک واقع پیش آیا جس میں ملزمان نے گلہ گھونٹ کر اور چھرے سے وار کرکے 15سالہ محبوب

علی لہڑی کو بےییدردی سے قتل کرکے فرار ہو گئے تھے ۔ واقع کے بعدایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر کی نگرانی میں ڈی ایس پی تمبو ارشاد علی گولہ اور ایس ایچ او خان کوٹ محمد خان حسنی نے پولیس ٹیم کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے شواہد اکھٹے کئے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی

اور واقع کے مرکزی ملزم سیف اللہ اور عبدالواسیع لہڑی کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ۔

واقع کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے سخت احکامات جاری کی گئی تھی جس کے پیش نظر پولیس ٹیم نے شب و روز محنت کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں