ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بلاک نمبر11 میں کارروائی کر کے چھپائی گئی چاول کی 950 بوریاں برآمد 98

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بلاک نمبر11 میں کارروائی کر کے چھپائی گئی چاول کی 950 بوریاں برآمد

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بلاک نمبر11 میں کارروائی کر کے چھپائی گئی چاول کی 950 بوریاں برآمد

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بلاک نمبر11 میں کارروائی کرکے چھپائی گئی چاول کی 950 بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا کاروائی کی نگرانی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آصف رضا نے کی جبکہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر منظور گل اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آصف رضا نے بتایا کہ ذخیرہ کیا گیا سٹاک مالک کی جانب سے رجسٹرڈ نہ کرایا گیا تھا جس پر سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوری ایکشن لے کر چاول کی یہ 950 بوریاں بر آمد کر لی گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ گودام سیل کرنے کے دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ذخیرہ اندوز اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں