تھانہ بکوٹ کی حدود خالصہ میں بیٹے نے ظالم اور نشئی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا 106

تھانہ بکوٹ کی حدود خالصہ میں بیٹے نے ظالم اور نشئی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا

تھانہ بکوٹ کی حدود خالصہ میں بیٹے نے ظالم اور نشئی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا

اسلام آباد( محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ایوبیہ نشے نے بیٹے کے ہاتھوں باپ کی زندگی کا چراغ گل کر دیا.تھانہ بکوٹ کی حدود خالصہ میں بیٹے نے ظالم اور نشئی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق خالصہ کا رہائشی تنویر اپنی بیوی اور چھوٹے بیٹے کو روز مارتا تھا

کیونکہ مقتول نشے کا عادی تھا اور نشہ کر کے ان کو مارتا تھا. گزشتہ رات کو بھی اس نے اپنی بیوی کو مارا اور وحشیانہ تشدد کیا. جس پر اس کے بیٹے رعید نے بارہ بور بندوق سے باپ کو گولی مار دی اور فرار ہو گیا

ایس ایچ او تھانہ بکوٹ نے لاش پوسٹ ماٹم کے لیے سول ہسپتال ایبٹ اباد بھیج دی. اہلیام علاقہ کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ صرف اور صرف نشہ کرنے کی عادت کہ وجہ سے پیش آیا جس سے ایک پورا گھر اجڑ گیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں