ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں تبلیغی جماعت کے 6 اراکین نے کورونا وائرس کو شکست دیدی
خانیوال(سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں تبلیغی جماعت کے 6 اراکین نے کورونا وائرس کو شکست دیدی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے صحتیاب ہونے والے تبلیغی اراکین کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا اور گھروں کو روانگی کے وقت ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تبلغی اراکین کو پھولوں کے ہار پہنائے
اور تسبیح کا تحفہ دیا- ترجمان ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ان اراکین کو وسط اپریل میں کورونا کے ٹیسٹس پازیٹو آنے پر داخل کیا گیا تھا جنکی رپورٹس نیگیٹو آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے- ترجمان کے مطابق 2 اراکین کا گلگت بلتستان، 1 کا اپر دیر
، 1 کا کوہاٹ،1 ضلع گجرات اور 1 کا کبیروالا سے ہے – روانگی کے وقت تبلیغی اراکین نے ڈپٹی کمشنر سی او ہیلتھ، اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا- ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی اور ہسپتال میں اب کورونا کے 5 مزید مریض زیر علاج ہیں –