ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا صحتیاب ہونے والے تبلیغی اراکین کے لئے نیک خواہشات کا پیغام
خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تبلیغی جماعت کے 6 اراکین نے کورونا کو شکست دیدی اور مزید ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا صحتیاب ہونے والے تبلیغی اراکین کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور روانگی کے وقت ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کی
طرف سے پھولوں کے ہار پہنائے ، تسبیح کا تحفہ دیا۔ وسط اپریل ہسپتال لائے جانے والے اراکین رپورٹس نیگیٹو آنے پر ڈسچارج کر دیا گیا جس میں 2 اراکین کا گلگت بلتستان، 1 کا اپر دیر، 1 کا کوہاٹ خیبرپختونخواہ
، 1 ضلع گجرات اور 1 کا کبیروالا سے ہے۔ روانگی کے وقت تبلیغی اراکین نے ڈپٹی کمشنر سی او ہیلتھ، اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ ہسپتال میں کورونا کے 5 مزید مریض زیر علاج ہیں۔