ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وباء میں یوم شہادت حضرت علی پر حفاظتی اقدامات کے لئے تیاریوں کا آغاز
خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وباء میں یوم شہادت حضرت علی پر حفاظتی اقدامات کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے احتیاطی تدابیر بارے ممبران امن کمیٹی کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی
زیر صدارت اس سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی – ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مجالس اور دیگر تقریبات ایس او پیز کے مطابق کرانے کی ہدایت کی – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ یوم شہادت حضرت علی پر ضلع میں 23 مجالس منعقد ہونگی- ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
منتظمین مجالس کا ایس او پیز کے مطابق انعقاد یقینی بنائیں اور مجالس سے قبل امام بارگاہوں میں ڈس انفیکشن سپرے بھی کرایا جائے – ڈی پی محمد علی وسیم نے بتایا کہ پولیس نے سیکورٹی کے لئے پلان تیار کرلیا ہے مجالس و دیگر پروگرامز کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے- اس موقع پر ممبران امن کمیٹی کی ایس او پیز پر عمل کے حوالے سے انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی –