Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر محکمہ خوراک گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے خانیوال وجھیانوالہ اور 67/15 ایل میں خریداری مراکز کا اچانک دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ خوراک اور پاسکو کی جانب سے گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال وجھیانوالہ اور 67/15 ایل میں خریداری مراکز کا اچانک دورہ کیا – انہوں نے ان مراکز پر گندم خریداری
کے لئے ان مراکز پر کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں سے سہولیات بارے دریافت کیا – اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک اور اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر ان کے ہمراہ تھے – ڈپٹی کمشنر خریداری مراکز پر گندم کے تھیلوں کا وزن کرایا
اور نمی کا تناسب بھی چیک کیا- ڈپٹی کمشنر نے سنٹرز پر تعینات عملہ کو 100 فیصد خریداری ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کی – انہوں نے ہدایت کی کہ ٹارگٹ پورا ہونے تک خریداری جاری رکھی جائے –

Exit mobile version