مسعود ماجد سید کو نواۓ وقت سے بر طرف کر دیا گیافی الفور بحال نہ کیا گیا تو نواۓ وقت کے باہر دھرنہ دیا جاۓ گا 86

مسعود ماجد سید کو نواۓ وقت سے بر طرف کر دیا گیافی الفور بحال نہ کیا گیا تو نواۓ وقت کے باہر دھرنہ دیا جاۓ گا

مسعود ماجد سید کو نواۓ وقت سے بر طرف کر دیا گیافی الفور بحال نہ کیا گیا تو نواۓ وقت کے باہر دھرنہ دیا جاۓ گا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور )مسعود ماجد سید کو اطلاعات کے مطابق نواۓ وقت سے بر طرف کر دیا گیا ہے ایک قابل رپورٹر کو بر طرف کرنے کی وجہ پاکستان ریلوے کی کرپشن بے نقاب کرنا بتایا جا رہا ہے یہ ہے آزادی صحافت جس کیلئے ہم روز گلے پھاڑتے ہیں
نواۓ وقت میں گیارہ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ہیں اور برطرف کرنے کے باوجود مسعود ماجد سید کو ایک ٹکا بھی نہیں دیا گیا اخبار کی مالکن رمیزہ نظامی پر ماضی میں منی لانڈرنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اخبار سے ہیسے نکال کر بیرون ملک ایک مشہور زمانہ کیفے کی کچھ برانچز لی ہیں مگر سب نے چپ سادھ رکھی ہے
نواۓ وقت میں بڑے سیاسی لیڈرز موجود ہیں مگر انہیں کارکنان کے مفادات سے زیادہ اپنی ملازمت پکی کرنے کی فکر رہتی ہے لیکن اس اہم معاملہ پر ہم چپ نہیں بیٹھیں گے اگر مسعود ماجد سید کو فی الفور بحال نہ کیا گیا اور ملازمین کو واجبات کی ادائیگی یقینی نہ بنائی گئی تو نواۓ وقت کے باہر دھرنہ دیا جاۓ گا اور اداروں میں گرد تلے دبی منی لانڈرنگ کی فائل بھی کھدوائی جاۓ گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں