ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز سردارپور بٹہ کوٹ کا دورہ 80

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز سردارپور بٹہ کوٹ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز سردارپور بٹہ کوٹ کا دورہ

کبیروالا ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز سردارپور  بٹہ کوٹ کا دورہ کیا اور گندم خریداری کے لئے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی کے مطابق باردانہ کی فراہمی اور گندم خریداری اہداف کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

حکومت کی پالیسی کے مطابق سنٹرز پر لائی جانیوالی گندم میں نمی کا تناسب کسی صورت 11 فیصد سے زائد نہیں ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 11 فیصد سے زائد نمی والی گندم کسی صورت نہیں خریدی جائے گی۔

جبکہ ان خریداری مراکز سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق قائم کردہ چیک پوسٹوں پر گندم کی نقل و حمل کی روک تھام کو سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے اور گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں