اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں کریانہ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا
جہانیاں(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں کریانہ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے کی ۔ جس میں کریانہ ایسوسی ایشن کےتمام عہدداران شریک ہوئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا
کہ ڈپٹی کمشنر خانیوال کی طرف سے سرکاری نئی پرائیس لسٹ میں کچھ خردونوش کی چند اشیاء سستی ہوئی ہے۔اس سرکاری پرائیس لسٹ پر عمل یقینی بنایا جائے گراں فروشی کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
سرکاری پرائیس لسٹ پر عمل نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ خصوصی شرکت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر کمال عطاء اور سکریٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری رستم علی نے کی