پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے دالوں کے نرخ 10 سے 20 روپے کم۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی
خانیوال ( سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے دالوں کے نرخ 10 سے 20 روپے کم ہو گئے ہیں
جبکہ کھجوروں کی قیمتوں میں بھی 30 سے 40 روپے کمی واقع ہوئی ہے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ پہلے ہی نچلی سطح پر ریکارڈ کیے جارہے ہیں اب یہ ہم سب کا فر ض ہے کہ نرخوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے یہ بات سبزی و فروٹ منڈی خانیوال کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہی
انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا اور نرخوں میں کمی کا فائدہ عام مارکیٹ میں ہرصورت پہچانے کی ہدایت کی-مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ڈی سی آر کو قیمتیں استحکام میں لانے کی ہدایت کردی ہے
انہوں نے کہا ہے کہ قیمتیں نچلی سطح پر لانے کیلئے پولٹری ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لیا جائے مجسٹریٹس چیکنگ کے دوران مرغی کے گوشت کے نرخ لازمی چیک کریں – مرغی کے گوشت کے ریٹیل نرخ 260 روپے فی کلو سے زائد نہیں ہونے چاہئیں –