Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارت جعلی فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

بھارت جعلی فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

بھارت جعلی فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

بھارت جعلی فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام اہم فورمز پر بھارت کے عزائم بے نقاب کر چکے، بھارت جعلی فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا، بلوچستان میں شرپسندوں کی بھارتی پشت پناہی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،

بلوچستان میں بیرونی مداخلت کو روکنے اور بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں ایک مرتبہ پھر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ ہفتہ کو بھارتی عزائم کے حوالے سے اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سیکورٹی کونسل، اقوام متحدہ، پی 5 کے نمائندگان کو وقتاً فوقتاً بھارتی منفی عزائم کے حوالے سے مفصل بریف کر چکے ہیں۔

بھارت پاکستان پر دراندازی کرنے اور کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے بے بنیاد الزامات لگا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔دراصل بھارت، فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔کشمیر میں اس وقت جو صورتحال ہے وہ بھارت کی اپنی پیداکردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ نو ماہ سے نہتے کشمیری بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔دنیا یہ توقع کر رہی تھی کہ شاید کرونا کی وجہ سے ہندوستان کے رویے میں تبدیلی آئے گی مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔اب ہندوستان میں مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک پرامن تحریک جنم لے چکی ہے

وہ لوگ جو پہلے بھارت کے ساتھ حکومت میں شامل تھے آج دوسری جانب کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسند اور امن مخالف گروہوں کی بھارتی پشت پناہی آج کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ایک دن کھلے عام میڈیا پر پاکستان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں اور اگلے روز بلوچستان میں ہمارے سیکورٹی فورسز کے نوجوان شہید کیے جاتے ہیں۔

بھارت کے خلاف کشمیریوں میں پایا جانے والا غم و غصہ فطری ہے بھارت نے جس طرح کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی ہے اس سے نہ صرف کشمیری مسلمان بلکہ کشمیری پنڈت اور دیگر اقلیتیں بھی ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے الحمدللہ تمام سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

ایک سے زیادہ مرتبہ متفقہ طور پر پارلیمنٹ میں قراردادیں منظور ہو چکی ہیں۔بلوچستان میں پائی جانے والی بیرونی مداخلت کو روکنے کیلئے اور ان ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں ایک مرتبہ پھر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کی بلوچ قیادت اور پختون قیادت کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دیتا ہوں،اگر بلوچستان کے قایدین چاہیں گے

تو میں کوئٹہ جانے کیلئے بھی تیار ہوں۔وزیت خارجہ نے کہا کہ آج بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے بھارت سرکار کشمیریوں سے اس قدر خائف ہے کہ جب وہ گھروں میں گھس کر تشدد کرتے ہیں اور نوجوانوں کو اغوا کرتے ہیں تو ان کی لاشیں بھی واپس نہیں کرتے۔ اقوام متحدہ کے

سیکرٹری جنرل نے واضح کہا کہ کرونا کی وبا اس قدر تشویشناک ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں فوری طور پر جنگ بندی کا نفاذ ہونا چاہیے لیکن یہاں معاملہ برعکس ہے صرف اپریل کے مہینے میں لاین آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں 36 شہادتیں ہو چکی ہیں۔آج بھارت کے اندر مسلمانوں کو

کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کا موجب قرار دیا جا رہا ہے، اسلام کے خلاف ایک نفرت آمیز رویہ اپنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس ساری صورتحال پر بذریعہ خط سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی ممبر ممالک کے تمام وزرائے خارجہ کو مطلع کر چکا ہوں۔ایس سی او کا اجلاس بھی قریب ہے،

مجھے اگر وہاں موقع ملا تو میں وہاں بھی بھارتی رویے کے خلاف آواز اٹھاو¿ں گا، میں ان سے پوچھوں گا کہ کیا پاکستان کے کہنے پر انہوں نے سیٹیزن ترمیمی بل کا نفاذ کیا تھا؟ کیا پاکستان نے این آر سی کے نفاذ کی تجویز دی تھی؟آج دنیا نے دہلی میں جو منظر نامہ دیکھا جس کے خلاف دنیا بھر کی اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں

تو کیا پاکستان کو اس کا مورد الزام ٹھہرایا جائے؟بھارت نے اپنی پالیسیوں اور ہندتوا سوچ کے ذریعے لوگوں کو خود سے متنفر کیا ہے پھر تشدد کے ذریعے انہیں کچلنے کی کوشش کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن کارگر نہ ہوئی

۔ہماری مسلح افواج نے، ہمارے سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے جو مصالحانہ کردار پاکستان نے ادا کیا آج پوری دنیا اسے سراہ رہی ہے۔




Exit mobile version