پوری قوم کورونا ریلیف ٹائیگرزکو سلام پیش کرتی ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی 97

پوری قوم کورونا ریلیف ٹائیگرزکو سلام پیش کرتی ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی

پوری قوم کورونا ریلیف ٹائیگرزکو سلام پیش کرتی ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی

سیالکوٹ قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس جذبے اور لگن سے کام کرے تو کورونا کے خلاف عوام میں آگاہی و شعور اور دیگر شعبوں میں رضاکارانہ خدمات سے مثبت سماجی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

پوری قوم کورونا ریلیف ٹائیگرزکو سلام پیش کرتی ہے, پاکستان کے لاکھوں بہادر نوجوان قوم کی خدمت کیلئے میدان عمل میں نکل چکے ہیں ان کا نام ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا کیونکہ ان لوگوں نے اپنا وقت اور توانائیاں مملکت خدا داد کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کیں ہیں,

یہ بات انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں کورونا ٹائیگرز فورس کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، اسسٹنٹ کمشنر جویریہ مقبول رندھاوا، صدرسٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ مہر کاشف،سیکرٹری اطلاعات ونشریات سٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میاں

اعجاز جاوید،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بیرسٹر جمشید غیاث، مرزا دلاور بیگ، ایس ڈی پی اوز رانا ندیم طارق، عرفان سلہریا، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد چوہدری، ملک خالد ادریس نے بھی موجود تھے۔عثمان ڈار نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے شکر گذار ہیں

جنھوں نے انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت سے کورونا ریلیف ٹائیگرز کی انفراسٹریکچرنگ میں معاونت کی ہے اور ان کی تیار کردہ کورونا ریلیف ٹائیگرز کے ماڈل کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز اور اے سی سیالکوٹ جویریہ

مقبول رندھاوا کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔عثمان ڈار نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز غیر سیاسی رضاکاروں کی ایک منظم فورس ہے جس ذات پات،رنگ و نسل، سیاسی،گروہی مسلکی، اور مذہبی وابستگیوں کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے تفویض کردہ

ذمہ داریوں کو انجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگرذ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی رضاکاروں کی فورس ہے جنھوں نے کورونا وائرس سے پیدا ہونی والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاست کے دست بازو کا کردار ادا کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کورونا ٹائیگر ریلیف فورس ریاست کی استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے فرائض منصبی جوش و جذبے سے انجام دیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں