علاقہ تھانہ گدائی سے60لاکھ کی خاطر اغواء ہونے والا 5 سالہ بچہ محمد عمر 31 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعدصوبہ بلوچستان سے بازیاب
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) علاقہ تھانہ گدائی سے60لاکھ کی خاطر اغواء ہونے والا 5 سالہ بچہ محمد عمر 31 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعدصوبہ بلوچستان سے بازیاب
تفصیلات کے مطابق اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ گداٸ سے 5 سالا بچہ محمد عمر جو کہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا
نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے موقع کا خود وزٹ کر کے ایس ایچ او تھانہ گداٸ شکیل احمد بخاری کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کۓ ۔ڈی پی او اختر فاروق کے جاری کردہ احکامات پر ایس اپی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان کی سربراہی میں
ڈی ایس پی سٹی ، ایس ایچ او تھانہ گدائی، آئی ٹی انچارج اور CIA پر ٹیم تشکیل دے کر بچے کی بازیابی کے لۓ کام شروع کیا جنہوں نے 31 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد CIA کوٸٹہ کے ہمراہ 5 سالہ محمد عمر کو بحفاظت صوبہ بلوچستان سے بازیاب کر لیا۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا
کہ 5 سالہ محمد عمر کے اغواء میں ملوث ملزمان 1۔ عبدالرحمان ولد ڈھاڈا قوم کھتران سکنہ بارکھان 2۔ امیر خان ولد خان محمد قوم کھتران سکنہ بارکھان کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔