پرائیویٹ سکولز و کالجز نیٹ ورک حکومت کے پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے لاک ڈاون کے فیصلے اور معاشی استحصال کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے 104

پرائیویٹ سکولز و کالجز نیٹ ورک حکومت کے پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے لاک ڈاون کے فیصلے اور معاشی استحصال کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے

پرائیویٹ سکولز و کالجز نیٹ ورک حکومت کے پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے لاک ڈاون کے فیصلے اور معاشی استحصال کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پرائیویٹ سکولز و کالجز نیٹ ورک (PS& CN) حکومت کے پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے لاک ڈاون کے فیصلے اور معاشی استحصال کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے.پرائیویٹ سکولز و کالجز نیٹ ورک (PS& CN) کا ایک اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو کالز فیڈرل سائنس و کامرس کالج راولپنڈی منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ سکولز و کالجز نیٹ ورک (PS&CN) کے تمام پرنسپلز و ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو کالز اپنا پیغام ریکارڈ کروایا

اور حکومت پاکستان سے متفقہ مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ سکولز و کالجز کے معاشی قتل، معاشی استحصال اور لاک ڈاون کو ختم کرے… چھوٹے بڑے بازار، شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور پارکس کھل گئے اور صرف سکولز و کالجز بند. پرائیویٹ سکولز و کالجز کا تمام سٹاف مارچ 2020 سے ابھی تک معاشی مسائل سے دوچار ھے

پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں پرائیویٹ سکولز و کالجز کا سٹاف لاک ڈاون اور والدین کا بروقت سکولوں و کالجوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی وجہ سے اور اوپر حکومتی دباو کی وجہ سے بہت سارے مسائل نے جنم لیا

اور اگر مسائل ایسے ہی رہے تو لاکھوں کی تعداد میں پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کا سٹاف بیروزگار ھو جائے گا… پرائیویٹ سکولز و کالجز نیٹ ورک (PS & CN) حکومت پاکستان سے متفقہ مطالبہ کرتی ہے
پاکستان کے مڈل طبقہ کے تمام پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے تمام سٹاف کو اپریل اور مئ 2020 کی تنخوائیں پرائیویٹ سکولز و کالجز کے رولز کے مطابق دی جائیں(2) بلڈنگز مالکان کو پابند کیا جائے کہ سکولز و کالجز کے مالکان سے اپریل اور مئ 2020 کا رینٹ نہ لیا جائے اور جو مالکان رینٹ لے چکے ہیں

وہ اگلے مہینوں میں رینٹ کو ایڈجسٹ کریں یکم جون 2020 سے حکومت حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ پرائیویٹ سکولز و کالجز کو کھولنے کی اجازت دے. سکول و کالج ٹائمنگ صبح 7 بجے سے دن 11 بجے اور اکیڈمی و ٹیوشن ٹائمنگ دن 3 بجے سے شام 6 بجے تک ھو

پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے سٹوڈنٹس کے مستقبل کو تاریک ھونے سے بچایا جائے چونکہ اکثریت غریب والدین اور سٹوڈنٹس کی ھے ہمیں ان لائن کلاسز کو جاری رکھنے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے امتحانی سسٹم اور امتحانی سینٹرز کو بہتر بنانے کے لیے پرائیویٹ سکولز و کالجز کو امتحانی سینٹرز بنایا جائے اور پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے سٹاف کی خدمات لی جائیں

کرونا وائرس اور ایم قسم کے مسائل سے نپٹنے کے لیے پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کو بطور سینٹرز بنانے جائے.مڈل طبقہ کے پرائیویٹ سکولوں و کالجوں میں کم از کم 30 سے 40 فیصد یتیم، مسکین اور غریب سٹوڈنٹس کی ھے جو کہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہے. پرائیویٹ سکولوں و کالجوں نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں