کوٹرادھاکشن پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل نو منتخب باڈی کا اہم اجلاس ہوا
کوٹ رادہاکشن (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)کوٹرادھاکشن پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل نو منتخب باڈی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت تحصیل صدر سردار طارق سعید نے کی اور تحصیل انصاف لیبر ونگ کے تمام باڈی اراکین نے شرکت فرمائی اجلاس میں عہد کیا گیا
کہ ہم پی ٹی آئی سینئر رہنما سردار راشد طفیل احمد خاں کی سرپرستی میں دن رات محنت کرکے پاکستان تحریک انصاف کو تحصیل کوٹرادھاکشن میں مضبوط کرینگے اور مزدوروں کے حقوق کیلئے
ہم مزدور برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ہم تمام عہدیداران کو باہمی مشاورت سے ساتھ لیکر چلیں گے ۔منجانب ! عمران غوری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف لیبر ونگ تحصیل کوٹرادھاکشن ۔