موٹروے پولیس کی کاروائی سنگجانی سے موبائل چھیننے والے گروہ کے 2 ملزم گرفتار 92

موٹروے پولیس کی کاروائی سنگجانی سے موبائل چھیننے والے گروہ کے 2 ملزم گرفتار

موٹروے پولیس کی کاروائی سنگجانی سے موبائل چھیننے والے گروہ کے 2 ملزم گرفتار

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)موٹروے پولیس نے سنگجانی سے موبائل چھیننے والے گروہ کے دو ملزم دبوچ لئےجی ٹی روڈ سنگجانی کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی سے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزمان موٹروے پولیس نے دبوچ لئے.مقدمہ درج مہتاب حسین شاہ

ولد فراز حسین شاہ ساکن نور پور شاہاں بری امام گزشتہ رات10.30بجے اٹک سے واپسی اپنے موٹر سائیکل پر بیوی کے ہمراہ سنگجانی کے قریب جی ٹی روڈ سے گزر رہے تھے کہ چار ملزمان نے انکا پیچھا کرتے ہوئے اس کی بیوی سےپرس اور موبائل فون چھین لیا.نہوں نےقریب ڈیوٹی پر موجود موٹروے

پولیس کو فوری اطلاع دی. انسپکٹر قمر زمان ,ایس پی او سیف الرحمن و دیگر نے پیچھا کرتے ہوئے سنگجانی کے قریب دو ملزمان محمد ندیم ولد نذاکت ساکن ٹمن عدنان علی ولد گلستان ساکن ڈہوک بھٹیاں جوڑی راجگان کو قابو کر لیا.جبکہ دو ملزمان خرم اور مذمل نامی فرار ھو گئے

.موٹروے پولیس نے ملزمان کو ترنول پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے انکے قبضہ سے چھینا ہوا موبائل فون اور پرس برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا.تفتیشی افسر سب انسپکٹر اقبال گجر کے مطابق ملزمان کا دو دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا ان سے اہم پیش رفت متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں