امید ہے پارلیمان کے سیشن میں اپوزیشن مثبت سوچ اور رویے کا مظاہرہ کرے گی، زرتاج گل 83

امید ہے پارلیمان کے سیشن میں اپوزیشن مثبت سوچ اور رویے کا مظاہرہ کرے گی، زرتاج گل

امید ہے پارلیمان کے سیشن میں اپوزیشن مثبت سوچ اور رویے کا مظاہرہ کرے گی، زرتاج گل

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ پارلیمان کے اجلاس میں اپوزیشن مثبت سوچ اور رویئے کا مظاہرہ کرے گی، میرے حلقہ انتخاب ڈیرہ غاذی خان سے اغوا شدہ رہائشی بچے کی بازیابی پر ڈی پی پی ڈیرہ غازی خان اور سی آئی اے کوئٹہ داد کے مستحق ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا

کہ امید ہے پارلیمان کے بلائے گئے سیشن میں اپوزیشن مثبت سوچ اور رویے کا مظاہرہ کرے گی اور وعدے کے مطابق کورونا کے موضوع پر ہی بات ہوگی۔ اتنے مشکل حالات میں بھی حکومت بہترین لائحہ عمل بنا کر معیشت کے پہیے کو چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام پالیسیوں کا

محور قوم کی بہتری اور فلاح ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ تھانہ گدائی سے اغوا شدہ بچے کو بروقت کارروائی کرکے 31 گھنٹوں میں بلوچستان سے بازیاب کرانے پر ڈی پی او اختر فاروق، ایس اپی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان کی ٹیم اور سی آئی اے کوئٹہ داد کے مستحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں