Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لاک ڈائون میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں،اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

لاک ڈائون میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں،اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

لاک ڈائون میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں،اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں، صوبے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کووڈ۔19 کی روک تھام کےلئے حکومت کے اقدامات متاثر نہ ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اہم اجلاس کے دوران کیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں صوبائی حکومتوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کی باہمی مشاورت سے کووڈ۔19 کے عدم پھیلاو¿ اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کےلئے قومی کاوشیں تیزی سے جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں این سی او سی کے 9 مئی کے بعد کی صورتحال، صوبوں کا رمضان سے متعلق گائیڈ لائنز پر عملدرآمد،

رمضان کے آخری عشرے کےلئے تیاریوں کا جائزہ اور کووڈ۔19 سے متعلق اعداد و شمار پر غور و خوض کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کے نمائندوں نے رمضان کے آخری عشرے کےلئے تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا

کہ لاک ڈائون میں نرمی کے ابتدائی تین دن انتہائی اہم ہیں، صوبے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کووڈ۔19 کی روک تھام کےلئے حکومت کے اقدامات متاثر نہ ہوں۔ چیف کمشنر اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے

ذریعے کانفرنس جبکہ وفاقی وزیروزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) وزیر اعجاز احمد شاہ، وزیر برائے صنعت پیداوار حماد اظہر، وزیر برائے قومی خوراک تحفظ سیّد فخر امام، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار،

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی

Exit mobile version