ثمر سراج کے فلاحی کاموں سے نیلم کے سیاست دان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سازشوں میں مصروف
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور سماجی کاموں سے نیلم کے سیاست دان بری طرح بوکھلاہٹ اور ہریشانی کا شکار ہوکر سازشوں میں مصروف ثمر سراج چوہدری نیلم ویلی میں بھارتی فوج کی فائرنگ گولہ باری یا کسی بھی
آفات میں نیلم میں اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ہوتے ہیں اور عوام کے لیے بڑھ چڑھ کر اللہ کی رضا کہ لیے فرنٹ لائن پر موجود ہوتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ لاک ڈوان کے دوران کراچی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے لیے
بھر اقدامات کیے جو مخالفین سے برداشت نہیں ہورہے اور سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ثمر سراج نے کہا کہ اس طرح کے عناصر کو جلد نیلم کی عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے اور انکو نیلم کی عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کی رضا اور اپنی مدد آپ کے
تحت مستحق افراد بیوہ خواتین یتیم بچوں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کررہے ہیں مگر یہ بات نیلم کےجنگلات کی کٹائی جڑی بوٹیاں اور قیمتی پھتر بیچنے والوں سے برداشت نہیں ہورہی
انشاء اللہ جلد انکو عوام کے سامنے ہیش کریں کہ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ خدمت خلق اور اللہ کی مخلوق کی مدد کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا کسی کی سازشوں اور مخالفت سے ہمیں کوئی فرق نہیں ہڑھتا اللہ تعالی ایسے لوگوں کو ہدایت دے