Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے جس رضاکارانہ جذبے کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے،عثمان ڈار

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے جس رضاکارانہ جذبے کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے،عثمان ڈار

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے جس رضاکارانہ جذبے کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے،عثمان ڈار

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے جس رضاکارانہ جذبے کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے،عثمان ڈار

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانات عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وباءسے پیدا ہونے والے موجودہ بحران میں اپنے ملک کی بے لوث خدمت کرنے کے لئے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے ذریعے جس رضاکارانہ جذبے کا مظاہرہ کیا گیا ہے

وہ قابل تعریف ہے، انہوں نے مطلوبہ رہبر کمیٹیاں تشکیل دینے اور رضاکاروں کے لئے اورینٹیشن سیشن منعقد کرنے پر رضاکاروں کی خدمات کو موثر طور پر بروئے کار لانے پر صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی تعریف کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی ڈویژنز کے کمشنر ز کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان تمام ڈویژنز کے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈارنے بتایاکہ ان کے ڈویژن میں 64 ہزار سے زائد رضاکاروں نے خود کو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹرڈ کروایا ہے۔ ان میں سے 3 ہزار کو مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور کفالت پروگرام میں بے روزگار ہونے والے مزدوروں کی رجسٹریشن،

مختلف مارکیٹوں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ پر دستیابی اور قیمت کی چیکنگ کے فرائض سونپے گئے ہیں۔کمشنر بہاولپور آصف اقبال چو ہدری نے بتایاکہ کہ رجسٹرڈ رضاکار پرعزم ہیں اور سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ان کی خدمات بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ 3000 سے زیادہ رضاکاروں کو یوٹیلیٹی اسٹورز ،نادرا سنٹرز اور احساس کفالت میں بے روزگار مزدوروں کی رجسٹریشن پر تعینات کیا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) ایم محمود نے ڈویژن میں رجسٹرڈ رضاکاروں کی خدمات کے سلسلے میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ

اس وقت ڈویڑن میں تقریبا 1000 رضاکار سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔اٹک ، چکوال اور جہلم کے ڈپٹی کمشنرز نے ضلع کی سطح پر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔عثمان ڈار نے تمام کمشنروں پر زور دیا کہ وہ رضاکاروں کو فرائض تفویض کرنے سے پہلے مناسب تربیت اور اورینٹیشن سیشن کا انتظام کریں

Exit mobile version