86

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس(کووڈ۔19) کے عدم پھیلاو کو یقینی بنانے کےلئے تمام صوبوں کو طے شدہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے وزارت صحت کو ہدایات دی ہیں

کہ وہ کووڈ۔19کے عدم پھیلائو کےلئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور صحت عملے کی تربیت کے عمل کو مزید فعال بنائے، این سی او سی کے پلیٹ فارم پر 9 مئی کی بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) میں اعلی سطحٰ اجلاس منعقد ہوا

۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت دی کہ تمام وزارتیں اور ادارے کورونا وائرس کے عدم پھیلاو سے متعلق حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد ڈرافٹ تیار کر کے این سی او سی کو پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں نئی حکمت عملی کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے،

نئی حکمت عملی کا ہدف انتہائی تشویشناک صورتحال پر قابو پانا اور اپنے موجودہ صحت کے نظام کو مفلوج ہونے سے بچاناہے کیونکہ 9 مئی کے بعد صحت کے نظام بالخصوص ہسپتالوں اور انتظامیہ پر بوجہ بڑھ رہا ہے، کورونا وائرس کیسز کی شرح جون اور جولائی میں بتدریج بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے این سی او سی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت صحت ”وی کیئر“ مہم شروع کرنے جا رہی ہے اس کےلئے گائیڈلائین کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے، مسودہ جلد صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا

کہ اس مہم کا مقصد تمام ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور صحت کے عملے کو ذاتی تحفظ کے آلات (پی پی ایز) کے استعمال، پی پی ایز کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا، حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان سقم کو دور کرنا، ایک لاکھ ہیلتھ ورکرز کو آن لائن سیمینارز کے ذریعہ تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی میڈیسن پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے اضافی کام کے بوجھ کے

باعث ذہنی تناو کا شکار ہونے والے ڈاکٹروں کی کونسلنگ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پروفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 9 مئی کے بعد کی صورتحال کے درمیان نئی حکمت عملی تیار کرنے اور نئے

معمول کی تیاری کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی سیّد فخر امام، وزیراعظم کے معاون خصوصی تجارت ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد کووڈ۔19 سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں