Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے،اسد عمر

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی، صرف اسلام آباد میں 14000 رضاکار ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کو ضلعی انتظامیہ ذمہ داریاں دے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے۔ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا

کہ نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئے۔تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی قوم مشکل وقت میں ہمیشہ متحد ہوتے ہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ عثمان ڈار نے بڑی محنت سے ٹائیگر فورس کو کھڑا کیا، ٹائیگر فورس کی مدد اور تعاون کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،

عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لاک ڈائون میں نرمی کی۔اگر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہیں گے، اگر حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو بندشیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں، سارا پاکستان کورونا کے خلاف متحد ہے، میں تمام نوجوانوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

Exit mobile version