ماہِ صیام میں خواتین کی روٹین درحقیقت آسان نہیں ہوتی،لبنیٰ مقبول 87

ماہِ صیام میں خواتین کی روٹین درحقیقت آسان نہیں ہوتی،لبنیٰ مقبول

ماہِ صیام میں خواتین کی روٹین درحقیقت آسان نہیں ہوتی،لبنیٰ مقبول

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )ماہِ صیام میں خواتین کی روٹین درحقیقت آسان نہیں ہوتی- رات کے پچھلے پہر اٹھ کر گھر کے افراد کے لیے سحری کی تیاری، اور پورا ماہِ رمضان سحر و افطار میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دینا اور اپنی نیند کا زیادہ حصہ بہ نسبت دوسروں کے قربان کرنا اپنی فیملی سے ایک خاموش محبت اور ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے-
اس پرخلوص محبت کو جانچنے کا کوئی پیمانہ تو نہیں ہے لیکن مجھے امید ہے کہ اس خراجِ تحسین سے بہت ساری خواتین کا سیروں خون ضرور بڑھ جائے گا اور اپنے پیاروں سے بے پناہ اور بےلوث محبت کو سراہے جانے کا احساس ان کو ایک نیا جذبہ اور امنگ دے جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں