کرونا وائرسوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنا قابل تعریف اقدام، ملک غلام مرتضیٰ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں ادارہ آگاہی پاکستان، آگاہی اور پیپسیکو کا مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنا قابل تعریف اقدام ہے اور اللہ تعالیٰ موجودہ حالات میں
ہم سب کا مددگار ہو ان خیالات کا اظہار ملک غلام مرتضیٰ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال نے آگاہی پاکستان، آگاہی اور پیپسیکو کی جانب سے خانیوال کے مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا آگاہی پاکستان منیجرآپریشن عمران اکبر نے کہا کہ کرونا سے
بچاؤ کے لیے ہمیں تمام حفاظتی اقدامات اپنانے چاہیں اور ادارہ موجودہ حالات میں اپنے کلائنٹس کے ساتھ کھڑا ہے اس موقع پر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عنبر بشیر، ایریا منیجر محمد مامون، آپریشن آفیسر رانا شکیل احمد، منیجر محمد کاشف اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر 150مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔