139

ریسکیو 1122 کرونا کی اس وباء میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے،ڈاکٹر اعجاز انجم

ریسکیو 1122 کرونا کی اس وباء میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے،ڈاکٹر اعجاز انجم

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو1122ڈاکٹر اعجاز انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کرونا کی اس وباء میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے ریسکیو1122 کے جوان بلاخوف و خطر کروناسے متاثرہ افراد کو دن رات مدد کر رہے ہیں

ریسکیو 1122 اب تک ضلع بھرمیں 80سے زائد افراد کو قرنیطنہ سینٹرزاور مختلف سرکاری ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر چکے ہیں۔ریسکیو 1122 خانیوال کی جانب 14 ریسکیو جوان اور 2ایمبولینسز کرونا کے متاثرہ اور ممکنہ کرونا کے متاثرہ افراد کو بروقت اور موثر طریقے سے مدد فراہم کررہے ہیں۔

کرونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کا عمل ریسکیو 1122 کے جوانوں نے منظم طریقے سے سرانجام دیا۔کرونا کی اس وباء میں ریسکیو1122 کی جانب ضلع بھر آگاہی پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہے

۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے بتائی کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کرونا کی اس وباء سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ کرونا کے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں ریسکیو 1122 کے جوان ہمہ وقت عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں