ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے کے لیے اچانک جودھ پور سنٹر پہنچ گئے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے کے لیے اچانک جودھ پور سنٹر پہنچ گئے – ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے سنٹر پر ان لوڈنگ کے دوران گندم کے تھیلوں وزن کرایا اور گندم میں نمی کا تناسب چیک کیا
ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری سنٹر پر تیعنات عملہ کو ہدایت کی کہ مقررہ ٹارگٹ کے سوفیصد حصول کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کردیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی- ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے سنٹر پر آنے والے کاشتکاروں سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بھی دریافت کیا-