جی ٹی روڈ سنگجانی کے مقام پر تیز رفتار آئل ٹینکر کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر آئل ٹینکر الٹ گیا.
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)جی ٹی روڈ سنگجانی کے مقام پر تیز رفتار آئل ٹینکر کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر آئل ٹینکر الٹ گیا.رکشہ تباہ ڈرائیور زخمی. 12گھنٹوں کے بعد آپریشن مکمل ٹریفک بحال کر دی گئی. غفلت برتنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.حادثہ کے فورا بعد موٹروے پولیس,
ترنول پولیس, فائر بریگیڈ,ریسکیو 1122کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں.پولیس نے علاقہ سیل کرلیاموٹروے پولیس نےچھوٹی گاڑیوں کو موٹر وے پر منتقل کر دیا.جبکہ ہیوی گاڑیوں کی جی ٹی روڈ پر لمبی قطاریں لگ گئیں اور سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں.اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے.
موٹروے پولیس کےسیکٹر کمانڈر ایس پی جواد شاہ کی نگرانی میں ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ ٹینکرمیں موجود 12ہزار لیٹرآئل دوسرے ٹینکر میں شفٹ کیا اور متاثرہ ٹینکر کو بھی موقع سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا. 12 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آپریشن مکمل کر کے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی.