سردار عثمان بزدار ایک کامیاب وزیر اعلی نمبرون ہیں اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں، فیاض الحسن چوہان 96

سردار عثمان بزدار ایک کامیاب وزیر اعلی نمبرون ہیں اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں، فیاض الحسن چوہان

سردار عثمان بزدار ایک کامیاب وزیر اعلی نمبرون ہیں اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں، فیاض الحسن چوہان

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار ایک کامیاب وزیر اعلی نمبرون ہیں اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں. سابقہ وزیر اعلی جو خود کو خادم اعلی کہلواتے تھے دراصل خادم اعلی کی بجائے بزدل اعلی تھے.

انہوں نے یہ باتیں آج ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر ڈی جی پی آر پنجاب ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگراور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان ڈویژن رحیم طلب بھی موجود تھے. صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ شہبازشریف نے اسمبلی کا اجلاس خود بلوایا اور پھر خود ہی اس میں شرکت نہ کی جس کی میں مذمت کرتا ہوں. انہوں نے کہاکہ

نام نہاد خادم اعلی کورونا کا بہانہ کر کے نیب کی پیشیوں سے کترا رہا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کورونا جیسے حالات میں پنجاب کے 24سے زائد اضلاع میں خود گئے اور کورونا علاج مراکز کا خصوصی دورہ کیااور کورونا مریضوں کی سہولیات کا خود جائزہ لیتے رہے او رمزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا. انہوں نے کہا

کہ وزیر اعلی نے چند ہفتوں میں 72کروڑ روپے کے کورونا لیب تیار کرائی. صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کا سارا قومی خزانہ تخت لاہور اپر پنجاب پرلگاتاتھا. انہوں نے مزید کہا کہ سردار عثمان بزدار کے دور میں یہ قانون سازی کر دی گئی ہے کہ نئے قانون کے مطابق بجٹ کا 35فیصد ہر حال میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر لگایا جائے گا. انہوں نے کہا

کہ سردار عثمان بزدار نے دو سالو ں میں اربوں روپے کے مفاد عامہ کے منصوبوں پر جنوبی پنجاب میں آغاز کر دیا ہے. انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ دور کے وزرائے اعلی نے این ایف سی ایوارڈ 2018تک سب کچھ اپر پنجاب پر خرچ کیا اور جنوبی پنجاب کو کچھ نہ دیا جو کہ غیر منصفانہ مالیاتی تقسیم تھی

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی صرف اپر پنجاب میں بندربانٹ کر کے جنوبی پنجاب کے عوام سے غداری کی گئی. وزیر اطلاعات نے اس موقع پر ضلع بھر کے میڈیا نمائندوں کو ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے میگا پراجیکٹس اور دیگر جنوبی پنجاب کے میگا پراجیکٹس کے

آغاز اور کام کی رفتار بارے تفصیلات سے آگاہ کیا. انہوں نے صحافیو ں کو بتایاکہ کورونا کے حوالے سے لاکھو ں روپے کا پیکج ملک میں صرف پنجاب کی وزارت اطلاعات نے دیا ہے جو کسی اور صوبے میں نہیں دیاگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں