اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی عملے کے ہمراہ کاروائی
میاں چنوں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی عملے کے ہمراہ کاروائی.پانچ بجے کے بعد دُکانیں کھولنے پر مدنی ستارہ کلاتھ ہاؤس جناح بازار. طیبہ فیبرکس جناح بازار. سٹارلٹ شوز جناح بازار. ایرانی ورائٹی ہاؤس جناح بازار اور سیم کلاتھ ہاؤس انار کلی بازار دکان کو سیل کردیا.
اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بتایا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائےگی. جبکہ جن دُکانوں کو سیل کیا گیا اُن دکانوں میں مردوں خواتین خریداری کررہے تھے اور دکانوں کے شٹر ڈاؤن تھے.انتظامیہ نے کہا کہ اب مزید سختی عمل میں لائی جائےگی۔