اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت انجمن تاجران باربر شاپس اور جم کے نمائنیدوں کا اجلاس ہوا
میاں_چنوں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت انجمن تاجران باربر شاپس اور جم کے نمائنیدوں کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے انجمن تاجران باربر شاپس اور جم کے مالکان کو حکومتی ایس او پیز کے بارے میں بتایا اور ان پر عمل درآمد کے لیے سختی سے ہدایت کی
مزید اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون پر حکومتی کے مطابق ہفتہ میں 4 دن سوموار منگل بدھ اور حمعرات حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے
دکانیں کھلی رہیں اور 3 دن جمعہ ہفتہ اور اتوار دکانیں بند رہیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جو کوئی دوکان دار خلاف ورزی کرے گا اس کی دوکان 3 ماہ کے سیل جرمانہ اور ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا اور اجلاس میں تمام شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کو تعاون کی تعقین داہانی کروائی