پاک فوج کی جانب سے کورونا کیخلاف قومی جنگ، فرض کی ادائیگی میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس ہراول دستہ، عظیم مجاہد قرار 85

پاک فوج کی جانب سے کورونا کیخلاف قومی جنگ، فرض کی ادائیگی میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس ہراول دستہ، عظیم مجاہد قرار

پاک فوج کی جانب سے کورونا کیخلاف قومی جنگ، فرض کی ادائیگی میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس ہراول دستہ، عظیم مجاہد قرار

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے ) کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز ، نرسز ، پیر میڈکس سٹاف فرنٹ لاِئن پر لڑ رہے ہیں اور اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور انہی لوگوں کو منفرد تریقے سے سلام پیش کرنے کے لیے پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تربیتی دستاویزی فلم جاری کر دی۔

اس دستاویزی فلم کی تیاری کا مقصد شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی ہر ممکن حفاظت ہے۔فلم میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کیخلاف قومی جنگ، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کے ہر ممکن تحفظ کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔

آئی ایس پی آر نے کورونا وبا کیخلاف لڑتے مجاہدوں کیلئے 96 گھنٹے کی قلیل مدت میں تربیتی دستاویزی فلم تیار کی جس کا مقصد کورونا وبا سے لڑتے شعبہ صحت کے افراد کا تحفظ، تحفظ کیلئے آگہی ہے۔آئی ایس پی آر کی یہتربیتی دستاویزی فلم دنیا کے بہترین تجربات کا نچوڑ ہے۔تربیتی دستاویزی فلم کی تیاری میں شعبہ صحت سے منسلک افراد کیلئے وزارت صحت کے ضابطہ کار کو مدنظر رکھا گیا ۔

تربیتی دستاویزی فلم نے بتایا، کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنے ہیں اس دستاویزی فلم میں انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح کیا گیا

جبکہ فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے۔ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کا مقصد انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کا ہر ممکن درست استعمال ہے۔ آئی ایس پی آر کے اس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی ۔

اس دستاویزی فلم سے انفرادی حفاظتی سامان، آلات کے غیر ضروری استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ حفاظتی سامان طبی مراکز کے اندر، مریضوں کے پاس، آؤٹ پیشنٹ، سماجی، لیبارٹری، نمونے لینے کی جگہ پر ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں