نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ٹڈی دل سے متاثرہ صوبوں کو اسپریئرز اور ادویات کی ترسیل شروع
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ٹڈی دل سے متاثرہ صوبوں کو اسپریئرز اور ادویات کی ترسیل شروع کر دی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق نے ٹڈی دل کو تلف کرنے کے اسپریئرز اور ادویات متاثرہ صوبوں کو ارسال کر دی ہیں۔بلوچستان،
سندھ اور پنجاب کو 12،12 جبکہ خیبر پختونخوا کو 6 اور ڈی پی پی کو 8 اسپرئیرز دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ صوبوں میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لئے 3لاکھ 50ہزار لیٹر ادویات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق بلوچسستان کو ایک لاکھ 6 ہزار 200، سندھ کو ایک لاکھ 24 ہزار، پنجاب کو 79ہزار 800 اور ڈی پی پی کو 40ہزار لیٹر ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ ان ادویات میں 3 لاکھ لیٹر میلاتھیان 96% یو ایل وی اور 50 ہزار لیٹر لمڈا 2% شامل ہیں۔