شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے،مراد سعید 119

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے،مراد سعید

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے،مراد سعید

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے،بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے، ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے۔ مراد سعید نے کہاکہ ثبوت دکھائے گئے کہ کس طرح چھوٹے میاں نے پنجاب کو لوٹ کر اربوں کھربوں کی جائیداد بنائی، بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا،

اب چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے مراد سعید نے کہاکہ ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی، ایسے لوگوں نے انہیں ٹی ٹیز بھیجیں جو کبھی باہر ہی نہیں گئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دی، شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف مکمل غائب ہوگئے ہیں،

شہباز شریف نے آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ کیا، شہباز شریف نہ صرف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بلکہ تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہباز شریف پکڑے گئے تو کہتے ہیں میں بیٹوں کے قول و فعل کا جواب دہ نہیں، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ ذرائع آمدن کیا ہیں، شہباز شریف نے کہا دس بھینسوں کا دودھ بیچ کر گزر بسر کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں