Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سپریم کورٹ کا حکم نامہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

سپریم کورٹ کا حکم نامہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

سپریم کورٹ کا حکم نامہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

سپریم کورٹ کا حکم نامہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید ہے، حکومت ملک کو کورونا بحران سے نکالنے اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،

عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کو شکست دینا ممکن نہیں ہے اسلئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، حکومت اور کابینہ گورنرراج سے متعلق کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر صوبے میں ایشوز ہیں تاہم سندھ میں گورنننس پر سنگین تحفظات ہیں اور وفاقی وزراء نے بھی سندھ کو درپیش ایشوز کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے،

کراچی اور حیدرآباد میں پانی سمیت صفائی ستھرائی، امن و امان اور لوکل گورنمنٹ کے مسائل ہیں، حکومت اور کابینہ گورنرراج سے متعلق کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی ہیں، اگر کابینہ میں معاملہ آیا تو اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قرنطینہ سے متعلق غلط خبریں چلائی گئی ہیں، وہاں پر سہولیات اور دیگر سامان کیلئے 7 کروڑ روپے ریلیز کئے گئے تھے جن میں سے صرف 2 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا بحران کے دوران جو حکمت عملی بنائی ہے

وہ بالکل درست ہے، حکومت کو کورونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بچانا اور معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنا ضروری تھا، ہمیں تاجر برادری اور عوام کی بات سننی ہوتی ہیں اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے، لوگوں کو چاہیے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، خلاف ورزی کی گئی تو دوبارہ لاک ڈائون کا اقدام اٹھایا جائے گا۔

Exit mobile version