سیرین ایئر نے پاکستان میں اندرون ملک پروازوں کا آغاز16مئی سے شروع کردیا 102

سیرین ایئر نے پاکستان میں اندرون ملک پروازوں کا آغاز16مئی سے شروع کردیا

سیرین ایئر نے پاکستان میں اندرون ملک پروازوں کا آغاز16مئی سے شروع کردیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)سیرین ایئر نے پاکستان میں اندرون ملک پروازوں کا آغاز16مئی سے شروع کردیا ہے۔سیرین ایئر پاکستان کی واحد پرائیویٹ ایئر لائن ہے جس نے سی اے اے میں کورونا وائرس قوانین و ضوابط کے مطابق پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا ہے۔

اِس وقت سیرین ایئر جن شہروں میں پرواز کررہی ہے۔اِن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔سیرین ایئر مسافروں کو فری سینیٹائزر اور ماسک مہیا کر رہی ہے۔ہر پرواز سے پہلے اور ہر پرواز کے بعد جہاز کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں