وزیر اعظم کےکروناریلیف فنڈکےتحت بیروزگارافرادکےلئے احساس ایمرجنسی کیش کےچوتھےمرحلےکی ادائیگیوں کاباقاعدہ آغاز
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر اعظم کے کرونا ریلیف فنڈ کے تحت بیروزگار افراد کے لئے احساس ایمرجنسی کیش کے چوتھے مرحلے کی ادائیگیوں کاباقاعدہ آغازکل سے ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کل جناح سپورس کمپلیکس میں قائم کردہ احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی
مرکز کا دورہ کیاجہاں کورونا لا ک ڈائون کے باعث ذریعہ معاش سے محروم ہونے والے مستحق افراد کے پہلے batchمیں وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکر ثانیہ نشتر اور وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر وزیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
کورونا ریلیف فنڈ کی مدمیں فنڈ وصولی کا عمل ابھی جاری ہے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے4 روپے فنڈ میں شامل کیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے کرونا فنڈ کے تحت ایمرجنسی کیش کی کیٹیگری 4 کی تفصیلات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے
جس میں تفصیل کے ساتھ اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہکیٹیگری 4 کی ادائیگیوں پر بھی انہی قواعد وضوابط کا پوری طرح اطلاق ہوگا جن کو3 اورکیٹیگری2 کی ادائیگیوں میں ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔