Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا عائشہ فاروقی

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا عائشہ فاروقی

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا عائشہ فاروقی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی)پاکستان نے جموں اینڈ کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفیکٹ پروسیجر دوہزاربیس کے تحت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طورپر مسترد کردیا ہے ۔

ایک بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ ڈومیسائل کا نیا قانون غیر منصفانہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں ، چوتھے جنیوا کونشن اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاہدوں سمیت عالمی قوانین کے منافی ہے ۔ترجمان نے کہا

کہ ڈومیسائل قانون کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اورغیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ہے۔

Exit mobile version