صحافیوں کی عالمی تنظیم فورتھ پلر کی طرف سے ترنول پریس کلب کے ممبران کیلئے راشن پیکج تقسیم
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)صحافیوں کی عالمی تنظیم فورتھ پلر کی طرف سے ترنول پریس کلب کے ممبران کیلئے راشن پیکج دیا گیا.جس پر صدر ترنول پریس کلب اسلام آباد عاصم میر نے فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا جنرل سیکرٹری مظہر اقبال کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر فاروق مرزا نے کہا کہ مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں. کورونا وائرس وباء کے دوران صحافی برادری کی بڑی قربانیاں ہیں موجودہ گورنمنٹ کورونا وائرس سے متاثرہ صحافیوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے.