120

نوے روز کے لئے معطلی کا حکم معطل،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز عہدے پربحال

نوے روز کے لئے معطلی کا حکم معطل،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز عہدے پربحال

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) ہائیکورٹ نے شیخ انصر عزیز کو میئراسلام آباد کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔ عدالت نےمیئر اسلام اباد کی نوے روز کے لئے معطلی کا حکم معطل کردیا۔
میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کی معطل کیئے گئے

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن علی سفیان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل لوکل گورنمنٹ کمیشن نے موقف اپنایاکہ میئر اسلام آباد کو کرپشن کے الزامات کی بنا پرمعطل کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے شیخ انصر کی معطلی کا حکم دیا۔ کمیشن کے نو میں سے چھ ارکان اجلاس میں شریک تھے

۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن افسر علی سفیان عدالت میں اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے تاہم ان کی جانب سے پیش کیے گئےریکارڈ پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے دریافت کیا کہ کیا عدالت میں ریکارڈ ایسے پیش کیا جاتا ہے۔ عدالتی استفسار پر سیکریٹری چیئرمین لوکل کمیشن نے بتایا کہ میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے ساتویں اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل نہیں تھی۔
ڈپٹی سیکرٹری داخلہ بولے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ نے سفارشات پر نوے روز کے لیے مئیر اسلام آباد کو معطل کیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مئیراسلام آباد شیخ انصرعزیز کومعطل کیا گیا۔

شیخ انصرعزیزکومعطل کرنے کی سمری کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی جس کے بعد وزارت داخلہ نے انکی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔لوکل گورنمنٹ کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ جن کے خلاف انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل میں مبینہ کرپشن پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ شیخ انصر کے وکیل نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن علی سفیان کے کنڈکٹ پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔
عدالت نے شیخ انصر کی نوے روز تک معطلی کے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی تین ماہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے فرائص کی ادائیگی کیلئے بحال کردیا ہے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں