Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی پی آئی اے کا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

کراچی پی آئی اے کا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

کراچی پی آئی اے کا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

کراچی پی آئی اے کا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

کراچی(بیورو چیف )کراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی۔طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر تباہ ہوا: ترجمان پی آئی اے
ترجمان پی آئی اے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر تباہ ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال تھی اور طیارہ مکمل مینٹین تھا لہٰذا تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

لینڈنگ سے قبل طیارے کے پہیے نہیں کھلے: ذرائع

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثےکا شکار طیارےمیں 90 سے زائد مسافرسوار تھے جن میں  85 مسافر اکانومی کلاس میں، 6 بزنس کلاس جب کہ دیگر عملے کے ارکان تھے۔

  1. طیارے کو کیپٹن سجاد گل اڑا رہے تھے، ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان کا نام سجاد گل ہے جب کہ  عملے میں عثمان اعظم ، فرید احمد، عبدالقیوم اشرف ، ملک عرفان رفیق اور  مدیحہ ارم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس آبادی پر گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

طیارہ جناح گارڈن کے قریب آبادی پر گرا، گھروں کو آگ لگ گئی

ذرائع نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے قبل قریب موجود رہائشی عمارتوں کی چھتوں سے ٹکرایا جس سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گھروں کی چھتوں پر بھی آگ لگ گئی جب کہ طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں۔

جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جہاز کے ملبے  سے ایک 5 سالہ بچے اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

طیارے میں سوار مسافروں کے نام

جائے حادثہ کا نقشہ

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

Exit mobile version