Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات

پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات

پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز  (پی آئی اے) کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد کی بھی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے اور لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں ماڈل گرل زارا عابد کا نام بھی شامل ہے جن کا سیٹ نمبر 24 اے تھا۔

زارا عابد کے حوالے سے متضاد اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم ان کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1263834078425559042

اداکارہ مہوش حیات نے بھی ماڈل گرل کے بچ جانے کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جسے بعد ازاں انہوں نے ہٹادیا اور کہا کہ زارا کے بچ جانے کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہ ہونے پر ٹوئٹ ہٹا دی ہے اور دعا گو ہوں کہ یہ خبر سچ ہو۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں اب تک 3 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں جن میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

Exit mobile version