سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا
ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں ہفتے کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔
#BREAKING: #SaudiArabia will celebrate #EidAlfitr on Sunday as Shawwal moon was not sighted on Friday pic.twitter.com/ctbZY1g3bz
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) May 22, 2020
سعودی سپریم کورٹ نے آج چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی دعویٰ کرچکے ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔