Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کرونا وباء کے پیش نظر عوام اس سال عید سادگی سے منائیں وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(سید ذوالقرنین حیدر سے)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے پیش نظر عوام اس سال عید سادگی سے منائیں اور اپنے گھروں میں رہیں جبکہ اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے ایک دوسرے سے نا ملیں۔جمعہ کو یہاں جمعتہ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دنیا کو آج ایک بہت بڑی وبا کا سامنا ہے جس سے انسانیت پر کڑا وقت ہے،ابھی تک تمام تر ٹیکنالوجی کے باوجود اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مساجد اللہ کا گھر اور خیر و نیکی کا منبع ہیں، کاروبار کھلا ہے تو یہ بند نہیں کر سکتے،ہمیں اللہ کا ذکر کرتے ہوے اس سے معافی کا طلبگار ہونا ہے۔راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ ماہ سے بدترین لاک ڈاون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،

رمضان المبارک میں بھی شہریوں کا قتل عام جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے دلیر بہادر اور اپنی آزادی عزت و غیرت پر سمجھوتہ نا کرنے والے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں

Exit mobile version