Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

اسلام آباد (بیورو چیف )پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 24 مئی بروز اتوار عیدالفطر منائی جائے گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ہیں جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔

’آج عیدالفطر کا چاند واضح نظر آجائے گا‘

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ آج چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا اور قطر میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی البتہ بنگلادیش نے 25 مئی کو عیدالفطر کا اعلان کیاہے۔

Exit mobile version