ترنول پولیس کی بڑی کارروائی,فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی 94

ترنول پولیس کی بڑی کارروائی,فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

ترنول پولیس کی بڑی کارروائی,فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول پولیس کی بڑی کارروائی,فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی.مخبر کی اطلاع پرسیکٹر جی تیرہ ون میں شراب کی

جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کرانگلش اور مری بیروری کی جعلی شراب کی تیار شدہ 700 بوتلز اور 500 لیٹر سے زائد الکوحل ،بڑی تعداد میں شراب کی خالی بوتلز، سٹکرز اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمد کرلئے.شراب فروش ڈیلر عامر گل گرفتار مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
ملزم کامران عرف کامی بدنام زمانہ ملک برادران سے مل کر جعلی انگلش شراب بھی تیار کرتا تھا.شراب فروش ڈیلر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان بڑی تعداد میں انگلش اور مری بیروری کی جعلی شراب جڑواں شہر اور گردونواح میں سپلائی کرتے تھے.

کارروائی ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک کی ہدایت پرڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او ارشد علی معہ ٹیم اسحاق اے ایس آئی نے کی.آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ ترنول کی کارکردگی کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں